تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

پینیٹا نئے وزیر دفاع، جنرل پیٹریاس سی آئی اے کے سربراہ مقرر

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے حکومتی سطح پر بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس جلد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینیٹا نئے امریکی وزیر دفاع اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کے نئے سربراہ ہوگے۔



معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موجودہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس جون کے آخر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے جنہیں نومبر دو ہزار چھ میں سابق صدر جارج بش نے وزیر دفاع کی عہدے پر تعینات کیا تھا۔ اوباما انتظامیہ نے ان کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



اخبار کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی جانب سے پینیٹا کی بحیثیت وزیر دفاع تعیناتی کا مقصد دفاعی بجٹ میں کٹوتی ہے۔ صدر اوباما نے اس ماہ کے اوائل میں اپنی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ بارہ برسوں کے دوران حکومتی اخراجات میں چار سو ارب ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا نیا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.