1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
ایکواڈور : آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا
اے آر وائی - کیوٹو : ایکواڈور میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا۔ حکام نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا۔
ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو سے اسی میل دور واقع آتش فشاں پہاڑ سے راکھ کے ساتھ ساتھ پتھر بھی نیچے گر رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے علاقے کو خالی کرنے کے حکم کے باوجود علاقہ مکین کسی دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکارکررہے ہیں۔