1 مئی 2011
وقت اشاعت: 0:22
عراق: موصل میں خودکش حملہ، آٹھ افراد ہلاک، انیس زخمی
اے آر وائی - موصل : عراقی شہر موصل میں خودکش دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔موصل میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے مصروف مارکیٹ میں آرمی کی چیک پوسٹ پر خودکو دھماکے سے اڑا دیا۔ ہلاک ہونے والوں پانچ فوجی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔