تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:50

اسامہ بن لادن کے کمرے سے لی گئی فائلوں کی جانچ پڑتال

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی حکام کا کہناہے کہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے کمرے سے لی گئی فائلوں اور دیگر چیزوں سے ڈیٹا اکٹھے کیا جارہاہے، القاعدہ منصوبوں اور رہنماؤں کے متعلق معلومات ملنے کی توقع ہے ۔



امریکی ٹی وی نے وائٹ ہاؤس حکام کے حوالے سے کہاکہ اسامہ کے کمرے سے ملنے والی فائلوں میں درج معلومات کا بغور جائزہ لیا جارہاہے۔ اور اس کے علاوہ کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما کے مشیر جان برینن نے کہاکہ فائلوں اور کمپیوٹر سے ملنے والے ڈیٹا کو القاعدہ کے خلاف استعمال کیا جاسکتاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.