تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:21

چین کا اسامہ کی موت کا خیر مقدم

اے آر وائی - بیجنگ : چین نے اسامہ بن لادن کی موت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔



چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان جیانگ نے بیجنگ میں میڈیا کو بتایا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں اہم پیش رفت ہے۔ انہوں کہاکہ اسامہ کی موت سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ پاکستان شدت پسندوں اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مخلص ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.