3 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:53
اسامہ کی ہلاکت، امریکہ نے پاکستانی امداد روکنے کی دھمکی دیدی
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ نے کہاہے کہ یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستانی حکومت کو اسامہ کی موجودگی کا علم تھا تو امریکی امداد روکی جا سکتی ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی سربراہ ڈیانے فین اسٹین نے کہاہے وہ سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا سے پاکستانی حکومت کے کردار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہی ہیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کے ارکان پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ دی جانے والی سالانہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی امداد روکنے
کا جائزہ لے رہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ اتنا معلوم ہوجائے کہ کیا پاکستانی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں جانتے تھے یا نہیں۔ اور اگر جانتے تھے تو انہیں اسامہ کی موجودگی کے بارے میں کتنا عرصہ پہلے معلوم ہوا۔