4 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں نے پھر پاکستان کا پرچم لہرا دیا
جیو نیوز - سرینگر.........مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم لہرا کر بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھنے کی یاد دہانی کرادی، اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد کشمیری نوجوانوں نے بھارتی تسلط کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں پاکستان سے اظہار محبت اور اظہار یکجہتی کے لیے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرایا گیا، مظاہرین ریلی میں بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے، بھارت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔