5 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:36
واشنگٹن: سعودی شاہ سلمان کی امریکی صدر سے ملاقات
جیو نیوز - واشنگٹن........سعودی شاہ سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق صدر اوباما کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں اور اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔ امید ہے ایران ذمہ دار ہمسایہ ملک کی حیثیت سے کام کرے گا۔ وائٹ ہائوس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے عالمی سیاست کے علاوہ دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز سے مل کر لڑنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران پابندیاں ختم ہونے کے بعد حاصل ہونے والی آمدنی ملک کی ترقی پر خرچ کرے گا۔ انہوں نے شام میں کشیدگی کا سیاسی حل نکالنے پر اتفاق کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ بشار الاسد اپنی قانونی حیثیت کھو چکے ہیں اور مستقبل کے شام میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔