تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:35

گوئٹےمالا:سابق صدرپربدعنوانی کےالزامات ،فردجرم عائد

جیو نیوز - گوئٹے مالا.......گوئٹے مالا کی عدالت نے سابق صدر اوٹو پیریز پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی ۔گوئٹے مالا کے سابق صدر اوٹو پیریز نے کسٹمز فراڈ اسکینڈل میں الزامات کے بعد چند روز قبل صدارت سے استعفا دیا تھا۔

عدالت کے جج نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی ، دھوکا دہی اور رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات 3ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد سابق صدر اوٹو پیریز مقدمے کا سامنا کریں گے۔ عدالت میں ابتدائی پیشی کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.