9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15
ایڈونچر کے شوق نے آسٹریلوی طالبہ کی جان لے لی
جیو نیوز - ناروے..........ایڈونچر کے شوق نے آسٹریلوی طالبہ کی جان لے لی۔ طالبہ ناروے کے خطرناک سیاحتی مقام پر تصویر کھنچوانا چاہ رہی تھی۔
آسٹریلوی طالبہ تصویر کھینچوانے کیلئے سیاحتی مقام کی خطرناک بلندی پر جا کھڑی ہوئی لیکن توازن برقر ار نہ رکھ پائی اور کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
یہ سیاحتی مقام اوسلو سے 460 کلومیٹر دور ہےاور سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے،جہاں ایڈونچر کے شوقین افراد بڑی تعداد میں آکر تصویریں کھینچواتے ہیں۔