9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:19
امریکی ریاست میں پولیس کو مسلح ڈرون کے استعمال کی اجازت
جیو نیوز - |نارتھ ڈکوٹا........امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں پولیس کو مسلح ڈرون کے استعمال کی اجازت مل گئی۔شمالی ڈکوٹا میں مجرموں کے ہوش ٹھکانے لگانے کے لیے پولیس کے پاس مسلح ڈرون کی شکل میں ایک نیا ہتھیار آگیا ہے۔
اب قانون کی خلا ف ورزی کرنے والوں کو ربڑ کی گولیاں مار کر بے دست وپا کرنا ہو یا مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنا ہو، اب یہ سارے کام مسلح ڈرون کے ذریعے کیے جائیں گے۔