تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

دنیا بھر میں سچ لکھنے کی پاداش میں کئی صحافی قتل کئے گئے

جیو نیوز - کراچی........سچ اور حقیقت عوام تک پہنچانا بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے، اس برس بھی دنیا بھر میں سچ لکھنے کی پاداش میں کئی صحافیوں کو قتل کر دیا گیا،جبکہ کئی صحافیوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران جان کی بازی ہاری۔ صحافیوں کے لیے دنیا بھر میں خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق رواں برس دنیا بھر میں اب تک بتیس صحافیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ، دہشت گردوں نے فرانس میں آٹھ، سوڈان میں پانچ، میکسیکو،بنگلادیش،برازیل میں چار چار، امریکا میں دو، عراق،کینیا،گواتے مالا،صومالیہ،بھارت، میں ایک ایک صحافی کو قتل کیا۔

یمن ،شام ،یوکرین میں جنگ کے دوران یا گولیوں کے تبادلے میں نو صحافی نشانہ بنے،،یمن میں خطرناک اسائمنٹ کی رپورٹنگ کے دوران ایک صحافی کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دیتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر کی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں ،صحافیوں کو درپیش نئے خطرات کے پیش نظر اب عمل کرنے کا وقت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.