10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
روس میں ہتھیاروں کی نمائش لوگوں کی توجہ کا مرکز
جیو نیوز - ماسکو........روس میں ہتھیاروں کی نمائش لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، پہلے روز فضا میں طیاروں اور زمین پر ٹینکوں سے جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔
روس میں ہونے والی ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان کی نمائش میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ،نمائش میں جنگی طیاروں نے فضا میں صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جنگی ٹینک ارماتا بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی صلاحیت پرانے جنگی ٹینک سے چار گنا زائد ہے۔