تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

امریکی سینیٹ نےایران جوہری معاہدے کی توثیق کردی

جیو نیوز - واشنگٹن....... امریکی سینیٹ نےایران جوہری معاہدے کی توثیق کردی۔ صدراوباما کا کہنا ہے کہ معاہدے کی حمایت میں ووٹ سفارت کاری کی فتح ہے۔

معاہدے کو مسترد کرنے کےلیے 60 ووٹ درکار تھے، تاہم دو ووٹ کی کمی سے ری پبلکنز کی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش دم توڑ گئی۔

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ امریکی ایوانوں کو عبور کرگیا اور اب صدر اوباما آیندہ ہفتے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے میں آزاد ہوں گے ، جس سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.