11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19
مکہ مکرمہ میں کرین گر نے سے 52افراد شہید،30 زخمی
جیو نیوز - مکہ مکرمہ.......سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں صفا اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کرین گر گئی۔ عرب نیوز کے مطابق حادثے میں 52افراد شہید اور 30زخمی ہوئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
بارش کے باعث کرین اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکی اور گر گئی۔سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے کی تصدیق کی ہے۔
کرین حرم شریف میں توسیعی کاموں کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آج جمعہ تھا اور ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے حرم شریف اور گردو نواح میں لاکھوں افراد موجود ہیں، جبکہ حج کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں حجاج کرام مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔