12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:59
بھارت میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 20 افراد ہلاک، 80 زخمی
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے ضلع جھابوآ JHABUAکے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیاجہاں حادثے کے وقت بڑی تعدا د میں لوگ موجود تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے لیے مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد بھی ریسٹورنٹ میں رکھا تھا ۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ ریسٹورنٹ کی چھت گر گئی اور ساتھ واقع عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔