تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:16

دنیا میں ہر 5 سیکنڈ میں ایک فرد حادثے میں ہلاک ہو جاتا ہے

جیو نیوز - کراچی........کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں ہر پانچ سیکنڈ میں ایک فرد کسی حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر لوگوں میں حادثے کے فوری بعد ابتدائی طبی امداد دینے کی آگہی ہو تو بہت سے لوگوں کی زندگیا ں بچائی جا سکتی ہیں۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ابتدائی طبی امداد سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے، لوگوں کو اس کے بارے میں کچھ حد تک ہی آگاہی حاصل ہے۔ ستمبر 2000ء کے دوسرے ہفتے کو دنیا بھر میں’’ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے‘‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سال کا موضوع ’’ابتدائی طبی امداد سکھیں اور ہیرو بنیں‘‘ رکھا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کے باعث دنیا بھر میں ہر 5سیکنڈ میں ایک فرد کسی حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہو جاتا ہے۔گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے ٹرامااور ایکسڈینٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹر سعید منہاس کہتے ہیں ہر گھر میں فرسٹ ایڈ باکس ہونا انتہائی ضروری ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ اموات ٹراما اور حادثات کے باعث ہوتی ہیں۔ ابتدائی طبی امداد کا اس سال کا موضوع ہے سیکھواور ہیرو بن جاو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چائیے کہ ایسے انتظا مات کرے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.