تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

زیر زمین ایندھن کے تمام ذخیرے جل گئے تو کئی شہر ڈوب جائیں گے

جیو نیوز - لندن.......ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دنیانے زیرزمین ایندھن کے تمام ذخیرے استعمال کرلئے، تو کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈینٹ لکھتا ہے کہ اگر دنیا نے زیرزمین موجود تیل کے تمام ذخائر جلادئے تو لندن، نیویارک، ہانگ کانگ اور ٹوکیو سمیت کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر زیر زمین موجود کوئلے، تیل اور گیس کے تمام ذخائر جلادئےجائیں تو عالمی درجۂ حرارت اپنی انتہا کو جاپہنچے گا اور انٹارکٹک آئس شیٹ پگھل جائے گی۔ نتیجتاً سمندر کی سطح ساٹھ میٹر تک بلند ہوگی اور دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کے گھر پانی مٰیں ڈوب جائیں گے۔

انٹارکٹک آئس شیٹ کے جس حصہ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے،وہ مغرب میں واقع ہے اور وہاں برف کے پگھلنے کا عمل زیادہ ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جو ظاہر کررہی ہے کہ مغربی انٹارکٹک آئس شیٹ پر مغربی ہی نہیں بلکہ مشرقی حصے بھی ایندھن کے جلنے کے اثر ات ہوتے ہیں۔

Potsdam Institute for Climate Impact Research کے پروفیسر اینڈرز لیورمین کا کہنا ہے کہ انٹارکٹک آئس شیٹ پر پہلے ہی برف پگھلنے کا عمل بہت زیادہ ہے، لیکن اگر ہم ٹوکیو، ہانگ کانگ، شنگھائی، کلکتہ، ہیمبرگ، اور نیویارک کو اپنے ثقافتی ورثے کے طور پر قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسٹ انٹارکٹیکا پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.