13 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:15
سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہو گا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا
جیو نیوز - کراچی..... 2015ءکا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا ، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
جب چاند حرکت کرتے ہوئے سورج اور زمین کے درمیان آتا ہے تو سورج کی شعاعیں زمین تک نہیں پہنچ پاتیں ، زمین پر چاند کا سایہ لہراتا ہے اور سورج گرہن واقع ہوجاتا ہے۔
مکمل سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند ، مکمل طور پرسورج کے سامنے آجاتا ہے۔ سورج گرہن نئے چاند کے موقع پر ہی واقع ہوتا ہے۔
2015ءمیں 4گرہن بتائے گئے ہیں ، 2 چاند گرہن اور 2سورج گرہن، جن میں سے ایک جزوی سورج گرہن آج دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بج کر42منٹ پرہوگا، جب کہ اختتام دوپہر 2بج کر 6 منٹ پرہوگا۔
سورج گرہن انٹارکٹکا اور جنوبی افریقا میں دیکھا جا سکے گا۔