13 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:23
سعودی شہرجازان میں گردوغبارکےبعدموسلادھاربارش
جیو نیوز - ریاض.......سعودی عرب کے شہرجازان میں گردوغبارکے طوفان کے بعد تیز بارش ہوئی جس کے باعث جازان میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
جازان میں سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا جبکہ دکانوں اورسپرمارکیٹوں میں بھی داخل پانی داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کےعسیرریجن میں بھی بارش ہوئی ہے۔