13 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
سعودی عرب : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا
جیو نیوز - ریاض ......سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہو گا ۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل بیٹھے گی ۔سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج ذی القعد کی 29 تاریخ ہے، ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائیگا ۔
سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کی صورت میں حج 22 ستمبر بروز منگل اور خلیجی ممالک میں عید 23 ستمبر کو منائی جائیگی۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔