تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:47

سری نگر: کشمیری طلبہ کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

جیو نیوز - سرینگر .....مقبوضہ کشمیر میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ نے ایک بار پھر آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگادئیے جس کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیری طلبہ پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے حضرت بل میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

بھارتی فورسز سے یہ برداشت نہ ہوا اور انھوں نے نہتے طلبہ پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ طلبہ نے جواب میں بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ بگ کشمیر میراتھن ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.