14 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:35
ریاض: فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ جان بحق
جیو نیوز - ریاض........سعودی عرب کے شہر طائف میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور 1پائلٹ جاں بحق ہوگیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق طائف کے قریب سعودی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجےمیں پائلٹ لیفٹیننٹ بندر بن یحیی عفیفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔