14 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے زیراہتمام پناہ گزینوں میں خوراک کی تقسیم
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ...... بارش اور خراب موسم کے باوجود منہاج ویلفئیر فاونڈیشن یورپ کی کوآرڈینشن سے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن فرانس اور برطانیہ نے مل کر فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم کیمپ میں 2500 پناہ گزینوں میں کھانا تقسیم کیا۔ ادارہ منہاج القران پیرس مرکز میں تیار کھانا فاونڈیشن برطانیہ کے امیر علامہ صادق قریشی، پروجیکٹ منیجر عدنان سہیل سابق صدر حاجی مظفر کی سربراہی میںکارکنوں نے تقسیم کیا۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم نے پناہ گزینوں کے لیے کئے گئے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت فرانس اور حکومت برطانیہ کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت سے پناہ گزنیوںکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ اس لیے دونوں حکومتوں کو چاہیے کی ان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن علامہ حافظ اقبال اعظم نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عید پر بھی یہاں پر گوشت تقسیم کریں گے اس سلسلے میں قربانی کے لیے کوئی بھی شخص ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔