17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:0
ڈیجیٹل گھڑی بنانے والے طالب احمد کو صدر اوباما کی دعوت
جیو نیوز - واشنگٹن.........فلم میں شاہ رخ خان کو تو براک اوباما سے ملاقات کے لیے کئی پاپڑ بیلنا پڑے، لیکن ڈیجیٹل گھڑی بنانے والے کم سن طالب احمد کو صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس آنے کی، خود دعوت دے دی۔
مائی نیم از خان میں شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ’’مائی نیم از خان، اینڈ آئی ایم ناٹ ٹیررسٹ‘‘ فٹ ہوا کمسن طالب علم احمد پر ’’مائی نیم از احمد، اینڈ آئی ایم آلسو ناٹ ٹیررسٹ‘‘۔
مائی نیم از خان میں شاہ رخ خان امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی خواہش لیے امریکا پہنچے، براک اوباما سے ملنے کے لیے دھکے کھائے، دہشت گردی کا الزام سہا، تب کہیں جاکر براک اوباما سے ملاقات کا شرف ملا۔
ادھر گھڑی بنانے والے احمد کو تو صدر براک اوباما نے خود ہی ملاقات کی دعوت دے ڈالی۔صدر اوباما نے 14 سالہ احمد محمد کو لکھے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’احمد!میں اس بہترین گھڑی کو وائٹ ہائوس لانا چاہتا ہوں‘‘ ۔ اپنے پیغام میں صدر نے مزید کہا کہ ’’ہمیں چاہئے کہ آب جیسے بچے، جو سائنس کو پسند کرتے ہیں اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے، کیونکہ یہی امریکا کو عظیم بنائے گا‘‘۔