تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:19

کشمیری رہنما آسیہ اندرابی گرفتار ، بھارتی فوج کی فائرنگ،4 نو جوان شہید

جیو نیوز - سری نگر.......مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نےکشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو دو مقدمات میں گرفتار کر لیاگیا ہے جبکہ بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے چار کشمیری نو جوان شہید کر د یئے۔

آج صبح بھارتی پولیس نے سرینگر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کرلیا، ان کے ہمراہ پارٹی رہنماءفہمیدہ صوفی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آسیہ اندرابی کو مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے اورپاکستان میں ٹیلی فونک خطاب کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہیں سرینگر کے رام باغ تھانے میں نظربند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.