تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

کار ساز کمپنی ’والکس ویگن‘ پر فضائی آلودگی کا الزام

جیو نیوز - نیویارک..........امریکہ نے جرمن کار ساز ادارے ’والکس ویگن‘ پر فضائی آلودگی کے قوانین کے خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ جس پر کمپنی کو 5لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کے مطابق جرمن کمپنی نے ان گاڑیوں میں جو سافٹ ویئر دیا تھا، اُسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا، جس سے فضائی آلودگی کے لیے بنائے گئے معیار کی خلاف ہو رہی تھی۔

کمپنی کی تیار کردہ گاڑیاں مطلوبہ مقدار میں آلودہ دھواں خارچ کرنے کے بجائے اس سے کہیں زیادہ مقدار میں دھواں خارج کررہی تھیں۔ ادارہ ماحولیات کے مطابق اس طرح کے فراڈ پر کمپنی کے خلاف 18ارب ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.