تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

3سالہ بیٹےسمیت حریت رہنما کا قتل:مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

جیو نیوز - سرینگر........ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور ان کے 3سالہ بیٹے کے قتل کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ہڑتال کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی تھی۔ سرینگر سمیت مقبوضہ وادی میں ، بازار اور دکانیں بند، سڑکیں سنسان ہیں ۔

کشمیر رہنما بشیر احمد بھٹ اور انکے تین سالہ بیٹے کو بارہ مولا کے سوپور ٹاؤن میں گھر کے باہر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ بشیر احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ کھیلنے میں مصروف تھے کہ چند افراد نے پہلے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا اس کے بعد بشیر احمد اور ان کےبیٹے پر فائرنگ کر دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.