22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20
برازیل میں ٹرانسپورٹ سروس میں بہتری کیلئے عوام مشتعل
جیو نیوز - سائو پولو......برازیل میں ٹرانسپورٹ سروس میں بہتری کے لیے عوام کے مظاہرے پر تشدد ہو گئے ہیں،مشتعل لوگوں نے متعدد بسوں کو آگ لگا دی ۔
برازیل کےشہرگویانیا میں ٹرانسپورٹ کی خراب صورتحال پرلوگو ں نے احتجاج کیا، گویانیا اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں بس سروس انتہائی خراب ہونے کے باعث شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے تنگ آکر شہر میں بسوںکو آگ لگادی اور متعدد بسوں کے شیشےتوڑ ڈالے، ہجوم پر قابو پانے کے لئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔