22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20
چین نے لانگ مارچ 6 نامی راکٹ خلاء میں روانہ کر دیا
جیو نیوز - بیجنگ......چین نے خلاء میں راکٹ روانہ کر دیا ہے جو 20 سیٹ لائٹس خلاء میں چھوڑے گا۔ لانگ مارچ 6 نامی راکٹ چین کے سیٹلائٹ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا گیاہے۔
راکٹ میں 20 مائیکرو یا چھوٹی سیٹ لائٹس موجود ہیں، یہ سیٹ لائٹس خلاء میں جدید ٹیکنالوجی پر تجربے کے لئے استعمال کی جائیں گی، یہ راکٹ تین لیکوئیڈ راکٹ ہے جس کا انجن کیروسین اور آکسیجن لیکوئیڈ سے طاقت حاصل کرتے ہوئے چلتا ہے۔
لانگ مارچ 6راکٹ Tiantuo-1اورTiantuo-3سمیت دیگر20مائیکرو سیٹیلائٹ خلاء میں پہنچائے گا۔