تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

جلاوطنی کے بعد منصور ہادی دوبارہ عدن پہنچ گئے

جیو نیوز - عدن.........یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی رواں سال مارچ میں حوثی باغیوں کی جانب سے جنوبی شہر عدن پر قبضے کے بعد سعودی عرب چلے گئے تھے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وہ عید الاضحیٰ عدن ہی میں منائیں گے۔

عید کے بعد وہ نیویارک روانہ ہوجائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل یمن کے وزیر اعظم خالد بحاح اپنے کئی وزراء کے ہمراہ گذشتہ ہفتے ریاض سے وطن واپس پہنچے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.