تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:3

چین اور امریکاکا تنازع ساری دنیا کیلئے خطرناک ہوگا، چینی صدر

جیو نیوز - واشنگٹن......چین کا کہنا ہے کہ وہ سائبر ہیکنگ میں ملوث نہیں ، نہ ہی اس کی حمایت کرتا ہے، امریکا میں دورے پر آئے چین کے صدر، شی جن پنگ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ سائبر ہیکنگ کے حوالے سے چین پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں۔

ان کاکہنا ہےکہ بیجنگ سائبر ہیکنگ میں ملوث نہیں ، نہ ہی وہ اس کی حمایت کرتا ہے، چین سائبر سیکورٹی کا سب سے بڑا حامی اور اس سلسلے میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں،، کیونکہ تنازع کا نتیجہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے لیے بھیانک ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم تعلقات میں اعتماد کا فروغ اور شکوک و شبہات کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.