23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
مسلمانوں کو فتنے اور فساد کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا ،مفتی اعظم
جیو نیوز - عرفات ......سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے کہا ہے کہ اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں،جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اس کی جڑیں کمزور کرنے میں مصروف ہیں،آج امت میں فساد پھیل چکا اور اخلاص ختم ہوچکا ہے،داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے،وہ ایک گمراہ گروہ ہے،جو اسلام کی غلط تشریح پیش کررہا ہے،مسلمانوں کو فتنے اور فساد کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا ۔
حجاج کرام کو خطبہ حج میں مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گمراہ جماعتوں کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے،دشمنان اسلام مختلف اندازمیں سازشوں میں مصروف ہیں،مسلمانوں پرلازم ہےکہ تمام قوتیں دین کےلیےاستعمال کریں،علما بہترانداز مین دین کی دعوت دیں۔
مفتی اعظم کا مزید کہناتھا کہ حکمران کوشش کریں کہ مسلمانوں کے درمیان محبت رہے ،مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو قتل نہیں کرتا، ہر مسلمان نظام تعلیم بہتر کرنے کی کوشش کرے،اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا ہی انسانیت کی معراج ہے،دین اسلام نے انسانوں کو متحد اور یکجا کیا ، ہمیں چاہیے کہ ہم اخلاق واخلاص کو اختیار کریں،اللہ عدل و احسان کا بھی حکم دیتا ہے۔