تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

بھارت میں 15سالہ لڑکی کا ماسٹرز ڈگری لینے کا ریکارڈ قائم

جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت میں نوجوان لڑکی سشما نے 15 سال کی عمر میں ایم ایس سی کرکے کم عمر ترین طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سشما کا کہنا ہے کہ وہ انوائرمنٹل مائیکروبیالوجی میں ریسرچ کا ارادہ رکھتی ہے۔

سشما ورما نے محض 15 برس کی عمر میں لکھنو یونیورسٹی سے مائیکرو بائیولوجی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرکے بھارت میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

سشما نے 7 سال کی عمر میں دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا۔اس کے والد تیج بہادر اسی یونیورسٹی کے شعبہ صفائی میں اسسٹنٹ سپروائزر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.