24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 9:31
میکسیکو : لا پتہ طلباء کو سال مکمل، والدین کا بھوک ہڑتال کا اعلان
جیو نیوز - میکسکو......دارالحکومت میکسیکو سٹی میں گذشتہ سال ستمبر میں لاپتہ طلباء کے والدین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقع کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کروائی جائیں ، 43 طلباءگزشتہ سال لاپتہ ہوئے تھے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ تمام طلبا کو مار کر ان کی لاشیں کچرے میں پھینک دی گئی ہیں ۔