تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:48

شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد روانگی اور واپسی کے راستے

جیو نیوز - منیٰ........شیطان کو کنکریاں مارنے کے روانگی اور واپسی کے لیے مختلف راستے اختیار کیے جاتے ہیں۔ رمی جمرات کے دوران حجاج کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور سلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر جمرات کے علاقے کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گزشتہ نو سال کے دوران جمرات کے علاقے کی توسیع اور حجاج کرام کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے کام شروع کیا گیا،جمرات کا بیسیمنٹ، فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ فلور کی تعمیر چھ مراحل میں مکمل کی گئی۔

گراؤنڈ فلور کو منیٰ کے الجوہرہ اور سوق العرب شاہراہوں سے آنے والے حجاج کرام کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جو رمی کی ادائیگی کےبعد دائیں اور بائیں راستوں سے ہوتے ہوئے واپسی اختیار کرتے ہیں۔

فرسٹ فلور منیٰ کے جنوبی راستے سے آنے والے حجاج کرام کے لیے مخصوص کیا گیا ہے،دوسرا فلور العزیزیہ کے نئے راستوں سےآنے والے حجاج کرام کے لیے مخصوص ہے۔

حجاج کی آسانی کے لیے انہیں بسوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے اور ان کی واپسی وہاں پر قائم فلائی اوور اور سرنگ کے راستوں سے ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.