تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

خلیجی ممالک ، امریکا اور یورپی ممالک میں عیدالاضحی منائی گئی

جیو نیوز - لندن.......سعودی عرب، خلیجی ممالک ، امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں کروڑوںمسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جمعرات کو عیدالاضحٰی منائی اور جانوروں کی قربانی کی۔

سعودی عرب میں لاکھوں حجاج کرام سمیت دیگر نے عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی ۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازعید الاضحٰی کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ۔

متحدہ عرب امارات، ایران، عراق، اردن، شام، فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگرممالک میں بھی عیدالاضحی منائی گئی۔ امریکا،برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں بھی فرزندان اسلام عید قرباں مناتے ہوئے سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.