تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:32

چینی صدر دورہ امریکا کے اگلے مرحلے میں واشنگٹن پہنچ گئے

جیو نیوز - واشنگٹن........چین کے صدر شی جن پنگ دورہ امریکا کے اگلے مرحلے میں واشنگٹن پہنچ گئے، آج صدر اوباما سے ملاقات کریں گے۔

چینی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچے تو نائب صدر جوبائیڈن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔امریکی صدر باراک اوباما آج وائٹ ہاوس میں چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ اس موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں سائبر جاسوسی کے مبینہ الزامات ، چین کی اقتصادی پالیسیوں اور علاقائی تنازعات سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.