25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:59
سعودی فرماں روا کا حج انتظامات کے ازسر نو جائزے کا حکم
جیو نیوز - مکہ ....... سعودی شاہ سلمان نے منیٰ حادثے کی تحقیقات اور حج انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔ منیٰ میں بھگدڑمچنے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 717 ہے جبکہ 863 افراد زخمی ہیں ۔
شہدا میں سات پاکستانی بھی شامل ہیں جن میں سےحفصہ شعیب اور زرین نسیم کا تعلق کراچی جبکہ نرجس شہناز کا تعلق میرپور آزاد کشمیر سے ہے ۔
باقی چارافراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع دالبندین سے ہے جن کے نام زینب،نورمحمد، بی بی مدینہ اور محمد اسلم بتائے جاتے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق ابتدائی طورپر یہی پتا چلا ہے کہ حادثہ بے پناہ رش کے باعث پیش آیا۔