تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:19

کشمیری ڈاکٹر نے دوران پرواز دمے کے مریض کی جان بچا لی

جیو نیوز - میڈرڈ.......کشمیری ڈاکٹر خورشید گرو نے اسپین سے امریکا کی سات گھنٹے کی پرواز کے دوران دمے کے 2سالہ مریض بچے کے لیے طیارے میں موجود آکسیجن ٹینک،بوتل اور کپ کو ’’ نیبولائزر" بنا دیا ۔ 4 گھنٹے تک نیبو لائز کر کے بچے کی جان بچالی ، نومبرمیں انہیں پی ایچ ڈی ہوپ ایوارڈسے نوازا جائے گا۔

اسپین سے امریکا آنے والی تقریباً ساڑے 7 گھنٹے کی طویل پرواز میں دمے کا شکار دو سالہ بچے کو جب دوا دینے کا وقت آیا تو پتا چلا کہ والدین نے غلطی سے دوائیں سامان میں پیک کر دی تھیں۔

جہاز میں کسی ڈاکٹر کی موجودگی کے بارے میں اعلان کیا گیا تو ڈاکٹر خورشید گرو نے فوری طور پر جہاز میں موجود آکسیجن ٹینک، پانی کی بوتل، کپ اور ٹیپ کی مدد سے ’’نیبولائزر" تیار کیا، جس کی مدد سے بچے کو سانس لینے میں مدد ملی اور اس کی زندگی بچ گئی۔

ڈاکٹر خورشید گرو کا کہنا تھا کہ تمام والدین کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے کہ اگر ان کے بچے کسی مرض میں مبتلاہیں تودوائیں ساتھ رکھیں ۔ڈاکٹر خورشید گرو امریکا کے روزویل پارک کینسر انسٹی ٹیوٹ میں روبوٹک سرجری کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.