26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:43
بیجنگ: ٹریفک حادثے میں 22افراد ہلاک، 30زخمی
جیو نیوز - بیجنگ.........وسطی چین میں ٹریفک حادثے کے دوران 22افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ المناک حادثہ وسطی چین کے صوبے ہنان کی شاہراہ پر پیش آیا۔ جب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گیا، جبکہ ایک بس اور گاڑی بھی ٹرالر کی زد میں آ گئے۔
حادثے کے بعد ہر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور چاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا۔