تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:35

نیویارک:سرکاری اسکولوں میں عیدالفطراورعیدالاضحی پرچھٹیاں

جیو نیوز - امریکی شہر نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ اورعیدالفطر کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ، نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے نئی پالیسی کا اعلان کردیاہے۔

نیویارک کے سرکاری اسکولوں کی چھٹیوں کے کیلنڈر میں مسیحی اور یہودی تہواروں پرچھٹیوں کے علاوہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی دو چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا ہے ، اس سے قبل نیویارک میں مسلمان والدین کو عید کے موقع پر مسئلہ درپیش ہوتا تھا کہ وہ بچوں کو اسکول بھیجیں یا چھٹی کروا کر گھر میں عید منائیں ۔

امریکا میں ستر لاکھ سے ایک کروڑ مسلمان آباد ہیں اور اندازہ ہے کہ دس لاکھ مسلمان نیویارک رہتے ہیں جو شہر کی تقریباً دس فیصد آبادی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.