تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43

بیلارس کی خاتون صحافی نے ادب کا نوبیل انعام جیت لیا

جیو نیوز - منسک....... بیلارس کی خاتون صحافی نے ادب کا نوبیل انعام 2015 اپنے نام کرلیا۔ سوئیڈش اکیڈمی نے سال 2015 کے ادب نوبیل انعام کے لیے بیلارس کی خاتون لکھاری سوئیتلانا الیکژی وچ کو فاتح قرار دیا۔

67 سالہ خاتون صحافی مختلف موضوعات پر اپنی ہمہ جہت تحریروں کے لیے مشہور ہیں، سویتلانا ادب کے شعبے میں نوبیل انعام حاصل کرنے والی 14 ویں خاتون ہیں، اس سے قبل 2013 میں کینیڈا کی خاتون لکھاری نے ادب کا نوبیل انعام حاصل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.