تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

مسلمانوں سے نفرت کے معاملے میں شیو سینا کی سیاہ تاریخ

جیو نیوز - نئی دلی...... مسلمانوں سے نفرت کے حوالے سے شیو سینا کی تاریخ سیاہ کارناموں سے بھری ہوئی ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے، شیوسینا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے سے گریز نہیں کرتی۔ محبت ، امن اور سکون ، ان سب سے شیو سینا کا دور کا بھی واسطہ نہیں۔

شیو سینا مسلمانوں کے خلاف اپنا کینہ باہر نکالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ انیس سو ننانوے میں کھیل سے محبت کرنے والوں نے دیکھا ، انتہائی نفرت انگیز منظر ، جب کلکتہ فیروز شاہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شیڈول تھا اور شیو سینا کے انتہا پسندوں نے پچوں کو اکھاڑ پھینکا ، یہی گندا کھیل دو ہزار تین میں آگرہ میں بھی کھیلا۔

شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میں پاکستانیوں کو نہ کھلانے کا افسوس کیا، تو شیوسینا کی توپوں کا رخ شاہ رخ خان کی طرف ہوگیا۔کبھی شیو سینا کے ایم پی اتنے اخلاق باختہ ہوتے ہیں کہ ایک مسلمان کا روزہ تڑوادیتے ہیںاور کبھی شیو سینا کو بھارت میں مسلمانوں کی موجودگی ایسی کھٹکتی ہے کہ ان سے ووٹ کا حق واپس لینے کا غیر جمہوری مطالبہ شروع کردیتی ہے۔

فن اور فن کاروں کے ساتھ بھی شیو سینا کا بلا کا بیر ہے۔ ایک مشہور بھارتی کامیڈی شو کا گرینڈ فینالے کون بھول سکتا ہے؟ جو صرف اس لیے ملتوی کیا گیا کہ شیوسینا کے کارکنوں نے اس شو کے سیٹ پر جاکر پروڈیوسر کو دھمکیاں دیں اور کہا کہ گرینڈ فنالے میں پہنچنے والے دونوں پاکستانی فنکاروں کو الگ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.