تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:31

آئندہ مالی سال تجارتی خسارہ12.2ارب ڈالر تک محدود رکھنے کا ہدف

جنگ نیوز - کراچی …آئندہ مالی سال تجارتی خسارہ12.2ارب ڈالر تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔جیو نیوز کو موصول ہونیوالے بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال برآمدات 25.8 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 38.1 ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 2011-12 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 1.4 ارب ڈالر تک محدود رکھنے کاامکان ہے جبکہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف 15 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.