تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:31

پنجاب کے نئے بجٹ کا حجم630ارب روپے کا امکان

جنگ نیوز - لاہور…پنجاب حکومت کے نئے بجٹ کا حجم تقریباً 630 ارب روپے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لئے 200 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران تین لاکھ روپے سالانہ سے زائد آمدنی والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ وصولیوں کا ہدف 130 ارب روپے کے درمیان ہو گا آئندہ مالی سال کے دوران مرکز سے قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت کاشیئرز مزید کم اور صوبوں کاشیئر 56 فی صد سے بڑھ کر 57.50 فی صد ہو گا۔ وفاقی حکومت نے پچھلے سال پنجاب حکومت کے لئے 435 ارب روپے مختص کئے تھے آئندہ مالی سال کے دوران ان میں 35 سے 40 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صحت تعلیم سڑکوں اور دیگر شعبوں کے لئے نئے بجٹ میں دس فیصد تک فنڈز بڑھائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال قرضوں کی مد میں سود کی ادائیگی 176 ارب روپے سے بڑھ کر 200 ارب روپے ہو جائے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.