تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:31

وفاقی وزیرحفیظ شیخ خزانہ بجٹ کے بعدکے ایس ای کا دورہ کرینگے

جنگ نیوز - کراچی…وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بجٹ کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کرینگے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایک ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بجٹ کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کرینگے اور آئندہ معاشی شرح نمو اورٹیکسوں کے اہداف پر ایکس چینج کے ممبران سے بات چیت کرینگے۔ توقع ہے کہ اس دورے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ حکومت کی نئی نجکاری پالیسی کے حوالے سے بھی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.