29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
شکا گو میں سویٹ اینڈ اسنیک ایکسپو کا انعقاد
جنگ نیوز -
شکاگو …امریکی شہر شکاگو میں سالانہ سویٹ اینڈ اسنیک ایکسپوکا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے ہو ئے افراد نے منفردسویٹس اور اسنیکس کی اشیاء کے تعارفی اسٹال لگائے۔اس تین روز ہ منفرد اور دلچسپ ایکسپو کا اہتما م ہر سال کیا جاتا ہے جہاں نئے ذائقوں کی میٹھی اور نمکین اشیاء کی مدد سے نا مور سلیبرٹیز اور مختلف اشیاء کے ماڈل بھی تخلیق کر کے نما ئش کیلئے پیش کیے جاتے ہیں ۔ اس مو قع سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے سینکڑوں مقامی اور غیر ملکی افراد نے ان سجی کھانے پینے کی اشیاء کو نہ صرف دیکھا بلکہ کھا کر بھی ان سے لطف اندوز ہو ئے۔