تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:7

پاکستان کی بر آمدات ریکارڈ سطح پر

- رواں برس مارچ میں پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جس کے دوران تقریبا ڈھائی ارب ڈالر کی پاکستانی اشیا غیر ملکی منڈیوں میں بھیجی گئیں ۔ وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے بتایا کہ مارچ میں دو ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدت ہوئیں اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 817 ارب ڈالر کی برآمدات ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں درآمدات 43 ارب ڈالر رہیں جبکہ 9 ماہ میں 29 ارب ڈالر کی درآمدات ہوچکی ہیں ۔ سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت پہلے9 ماہ میں برآمدات میں اضافہ 526 فیصد جبکہ درآمدات میں 615 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال 24 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.