31 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:46
کے ایس ای میں مندی،100انڈیکس میں72پوائنٹس کم،12123پر بند
جنگ نیوز - کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار دوسو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ منگل کوکاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا۔ سرمایہ کاروں نے نئے بجٹ پر تحفظات کی وجہ سے شیئرز کی فر وخت کو ترجیح دی۔ کاروبار کے اختتام پر کیا یس ای 100 انڈیکس 72 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار123 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم بارہ کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فوجی سیمنٹ کے رائٹ شیئرز میں ہواجس کی قیمت تیرہ پیسے اضافے کے ساتھ14 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 36 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار762 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ بجٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔